نون لیگ کے نام نہاد ارسطو جتنا مرضی پراپیگنڈہ کر لیں، عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئینگے:مسرت جمشید چیمہ

نون لیگ کے نام نہاد ارسطو جتنا مرضی پراپیگنڈہ کر لیں، عوام انکے بہکاوے میں ...
نون لیگ کے نام نہاد ارسطو جتنا مرضی پراپیگنڈہ کر لیں، عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئینگے:مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے موثر خطاب کے ذریعے خود کو امت مسلمہ کا لیڈر ثابت کیا،کشمیریوں اورفلسطینیوں کے حقوق پر دو ٹوک موقف اپنایا، مسلم لیگ(ن) کے نام نہاد ارسطو جتنا مرضی منفی پراپیگنڈا کر لیں، اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا،تسلیم کیا گیاہے وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر انتہائی پُر اثر تھی،با کرداراورشفاف قیادت ہونے کی وجہ سے دنیا پاکستان کی بات کو اہمیت دیتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جہاں ایک طرف بھارت کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے وہیں پر ذمہ دار ملک کے سربراہ کی حیثیت سے ہمسایوں سے دوستی کا ہاتھ بڑھا کر امن کا داعی ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے نام نہاد ارسطو اس لئے پریشان ہیں کہ پاکستان خارجہ محاذ پر کیوں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے؟ مشکلات کے باوجود ہمارے معاشی اشاریے کیوں بہتری کی جانب گامزن ہیں؟نام نہاد ارسطو جتنا مرضی منفی پراپیگنڈا کر لیں، اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -