زخموں سے کراہتے ہوئے طلال چوہدری کی ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آگئی

زخموں سے کراہتے ہوئے طلال چوہدری کی ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آگئی
زخموں سے کراہتے ہوئے طلال چوہدری کی ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی لاہور کے نجی ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل فیصل آباد میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کے گھر کے باہر رات کے تین بجے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی لاہور کے نجی ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ طور پر ایک شعر بھی لکھا ہے اور اس شعر کو "کلام طلال چوہدری" کانام دیتے ہوئے کہا کہ!

"" ‏میرا پیر ٹوٹا میرا ہاتھ ٹوٹا میرا جسم ریزہ ریزہ بکھر گیا

غم عاشقی تیرا شکریہ میں کہاں کہاں سے گزر گیا""

 یاد رہے کہ سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو تین روز قبل فیصل آباد میں رات کے آخری پہر  عائشہ رجب بلوچ کے گھر کے سامنےبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ  لاہور کےنجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔طلال چوہدری کےبھائی کا کہناتھاکہ کینال روڈ پر چار افراد نے رات کی تاریکی میں انہیں تشد د کا نشانہ بنایا ، 23 ستمبر کی رات کو طلال چودھری نے پولیس کو  بتایا کہ عبداللہ گارڈن میں ان کیساتھ ڈکیتی ہوئی اور کال کرکے مدد مانگی ، کچھ ہی دیر بعد خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کی بھی پولیس کو کال آگئی اور لوکیشن کا بتاتے ہوئے موقف اپنایا کہ کچھ لوگ انہیں حراساں کررہے ہیں۔ 

دوسری طرف  طلال چوہدری نے تشدد اور میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے  کہا کہ ان سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں، وہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کریں گے اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے موقف کا انتظار کرے، میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں، واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے، سب ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -