ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  بھارتی فورسز نے ایل او سی کے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر فائرنگ کی جس سے نائیک دلفراز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیااور بھارتی چوکیوں کوبھرپور نشانہ بنایااوربھارتی چیک پوسٹ تباہ کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے بھاری نقصان کی اطلاع ہے۔شہید ہونے والے نائیک دلفراز کا تعلق مظفرآباد کے علاقے پنجکوٹ سے تھا۔

مزید :

قومی -