کوئٹہ، احتجاج پر گرفتار ہونے والے 75 طلبا رہا

کوئٹہ، احتجاج پر گرفتار ہونے والے 75 طلبا رہا
کوئٹہ، احتجاج پر گرفتار ہونے والے 75 طلبا رہا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار ہونے والے 75 طلبا کو رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے گرفتار طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی تھی جس کے باعث انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ گرفتار طلبا جیل سے رہائی کے بعد دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے۔ بلوچستان سے اپوزیشن ارکان اسمبلی نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور طلبا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ طلبا نے دھرنا عارضی طور پر موخر کرنے اور صبح ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -