گلشن راوی میں سید ہجویر کانفرنس،علماء،شہریوں کی بھرپور شرکت

گلشن راوی میں سید ہجویر کانفرنس،علماء،شہریوں کی بھرپور شرکت

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن ضلع لاہور کے زیر اہتمام برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سید علی بن عثمان المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے گلشن راوی میں ”سید ہجویر کانفرنس“کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر پیرسید احمد ندیم شاہ نے کی، جبکہ کانفرنس میں پیر محمد راشد نقشبندی، پیر سید عدنان ا کر م نقشبندی، پیر محمد الیاس قادری نقشبندی، پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی، پیر صباح محمود نقشبندی، پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر محمد عاصم نقشبندی،پیر محمد نعیم سلیم نقشبندی، مرزااحسان نقشبندی، محمد آصف نقشبندی سمیت علماء ومشائخ عظام اور لاثانی ویلفیئر فا ؤ نڈ یشن ضلع لاہور کے کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ مخدوم امم، مرکز تجلیات حضرت گنج بخش علی ہجویری نے مشرق و مغرب میں رشد و ہدایت کا نور عام کیا۔

، حضرت داتا گنج بخش کے ملفوظات اور تعلیمات مشائخ اور اولیاء  کے لیے رہنمائی کا ہمیشہ ذریعہ رہیں گی۔پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش? نے لاہور میں قیام فرما کر خطے کی کایہ پلٹ دی،عصر حاضر کے تہذیبی اور سماجی مسائل کاحل، فرد اور معاشرے کی سطح پر ارتقاء  اور بقاء  کے لیے کام کرنا ہوگا، صوفیاء  کرام کی تعلیمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں، صوفیاء  کرام نے قرآن و احادیث اور سیرت رسول? کی تعلیمات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے آگے منتقل کیا جائے۔پیر سید عدنان اکرم نقشبندی کا کہنا تھاکہ بلاشبہ تبلیغ دین اور اشاعتِ اسلام کی ان مربوط اور منظم کوششوں کا سہرا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری? کے سر ہے کہ جن کے دم قدم سے دینِ اسلام کی ترویج کا وہ نظام قائم ہوا جو بنیادی طور پر آپ? کے علم وعرفان اور ایمان و ایقان کا مرہونِ منّت تھا۔پیر محمد رمضان نقشبندی کاکہنا تھاکہ آپ? کے باطنی و روحانی فیوض و برکات آج بھی اس سرزمین کے لیے محبت، ہمدردی اور خیر خواہی کا ذریعہ ہیں،عرس مبارک پر غیر شرعی رسومات روکنے کیلئے حکومت ٹھوس حکمت عملی اپنائے۔کانفرنس سے دیگر علماء  و مشائخ عظام نے بھی خطاب کرتے ہوئے حضرت داتا گنج بخش? سیرت وکردار پر روشنی ڈالی، جبکہ اختتام پر بارگاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں درودوسلام کے نذرانے اور ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -