سید مٹھا ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی نئے ایم ایس کیساتھ ملاقات 

  سید مٹھا ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی نئے ایم ایس کیساتھ ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سید مٹھا ہسپتال کے عہدیداران نے محمد عمر خان کی قیادت میں گزشتہ روز نئے ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر سے ملاقات کی اور انہیں بطور ایم ایس چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ایم ایس سید مٹھا ہسپتال ڈاکٹر عدنان القمر نے کہا کہ ہسپتال کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لاء وں گا۔
 جس پر پیرا میڈیکل سٹاف کے وفد نے ایم ایس کا شکریہ ادا کیا اور ہسپتال کے فلاح و بہبود اور مریضوں کے علاج معالجہ میں ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا ہے۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سید مٹھاہسپتال کے صدر محمد عمر خان نے کہا کہ ایسوسی ایشن ملازمین کے مسائل اور مطالبات کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور نئے ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر سے دوبارہ ملاقات کر کے اپنے مطالبات پیش کئے جائیں گے اور امید رکھتے ہیں نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ملازمین کے مسائل اور مطالبات کے حل لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔