حکومت وعدے کے مطابق غریبوں کو ریلیف دے،روبینہ سہیل

حکومت وعدے کے مطابق غریبوں کو ریلیف دے،روبینہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر و ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ اور رہنما پیپلز پارٹی چودھری سلیم جاوید جٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق غریبوں کو روٹی اور بے روزگاروں کو نوکریاں دے حکومت غریب مکاؤ پالیسی ترک کرے اور عوام بچاؤ کا راستہ اپنائے۔

 انھوں نے کہا کہ حکومت کو مدینہ کی ریاست کا نام لینا زیب نہیں دیتا کیونکہ مدینہ کی ریاست میں عوام کے لیے چند نوالوں کا حصول مشکل بنا دیا جائے وہاں مدینہ کی ریاست کا نام نہیں لینا چاہیے مدینہ کی ریاست دنیا کے لیے رحمت اور عدل وانصاف کا گہوارہ تھی، لوگ رات کو بھوکے نہیں سوتے تھے، انصاف ہر فرد کو مل رہا تھاانہوں نے تو عوام کو جو سہولیات مسیر تھیں وہ بھی ان سے چھین لی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -