جامع مسجد داتا دربار میں "بین المدارس و جامعات مقابلہ حْسن قرات و تقریر"

جامع مسجد داتا دربار میں "بین المدارس و جامعات مقابلہ حْسن قرات و تقریر"

  

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش ؒکے978 ویں سالانہ عرس مبارک کی استقبالیہ تقریبات کے سلسلہ میں جامع مسجد داتا دربار لاہور میں "بین المدارس و جامعات مقابلہ حْسن قرات و تقریر"انعقاد پذیر ہوا۔ مقابلہ جا ت میں صوبہ بھر کی جامعات اور مدارس دینیہ کے کثیر طلبہ نے شرکت کی۔ مقابلہ حْسن قرآت میں جامعہ ہجویریہ داتادربار کے محمداسدنے اوّل، منہاج یونیورسٹی لاہور کے محمد عبد الصمد نے دوسری اوراسلامیہ کالج سول لائن لاہور کے زین العابدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ حْسن تقریر کے مقابلہ میں جامعہ ہجویریہ داتالاہور کے سمیر مزمل ولد مزمل حسین نے اوّل، جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آبادکے احمد شیر عاجزولد     محمد رمضان نے دوسری اورجامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہورکے محمد احسن چشتی ولد محمد حنیف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اعزازی شیلڈ اور انعامات دئیے گئے۔ 

سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید اورڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کی خدمات لائقِ تحسین ہے۔

، مدرسہ ایجوکیشن کو جدید عصری علوم سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے حکومت اور مدرسہ ایجوکیشن کی لیڈر شپ کی مشترکہ کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،خطیب جامع مسجد داتادربار مفتی محمدرمضان سیالوی پرنسپل جامعہ ہجویریہ داتادربار صاحبزادہ بدر الزمان قادری سمیت اعلیٰ دینی وروحانی شخصیات نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -