آسام میں قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

آسام میں قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان بھارتی ریاست آسام میں نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔آسام میں بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کے نمائندوں نے ملکر مسلمانوں کو شہید کیا۔پاکستان کے عوام میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔بھارتی قابض فوج پہلے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے۔اب بھارت میں بھی مسلمان غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں فوری اٹھایا جائے۔

۔اقوام متحدہ بھارت کو پابند کرے کہ مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -