پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد کی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات

پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد کی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات

  

   لاہور(پ ر)پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات،صدر حاجی اشفاق وڑائچ نے وزیر تعلیم سے گزارش کی کہ SNC کے مکمل اطلاق کیلئے پانچ ہزار سے کم فیس والے سکولوں کو مزید تین ماہ کا وقت دیا جائے۔ سیکرٹری جنرل علی رضا نے وضاحت کی کہ SNC جزوی طور پر نجی سکولوں میں نافذ ہو چکا ہے لیکن اصل روح کے ساتھ مکمل نفاذ جنوری سے پہلے ممکن نہیں۔ حکومت اگر وزیر اعظم کے وژن ایک قوم ایک نصاب کو اصل فلاسفی کے ساتھ نافذ کرنا چاہتی ہے تو سکولوں، اساتذہ اور والدین کو مناسب وقت دے۔ ورنہ چھاپوں اور جرمانوں سے کتاب تو نظر آجائے گی لیکن اتنا اچھا بنا ہوا نصاب کہیں نہیں ہوگا۔ انہوں نے وزیر تعلیم سے درخواست کی کہ SNC ملک و قوم کیلئے بہت اچھا اقدام ہے لیکن سکولوں اور والدین کے تمام معروضی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اطلاق سے متعلق فیصلے کیے جائیں اور وقت دیا جائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -