ڈالر مہنگا ہونے سے کاروباری شعبہ نقصان کا شکار ہے،حاجی اکرم

ڈالر مہنگا ہونے سے کاروباری شعبہ نقصان کا شکار ہے،حاجی اکرم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین شالیمار لنک روڈ حاجی محمد اکرم نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں کی اونچی اڑان اور روپے کی قدر گرنے سے کاروباری مراکز کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں مہنگائی کی تیز آندھی نے غریب عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں۔ حکومت معاشی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو حقیقی معنوں میں پورا کرنے کیلئے کاروباری حلقوں کو بحران سے نجات دلائے ۔ ڈالر کی قیمتوں میں نہ رکنے والے طوفان سے کاروبار کی جڑیں ہل کر رہ گئی ہیں۔۔ پٹرول کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ معاشی حالات کو مزید دشوار بنارہا ہے ۔

 روپے کی قدر گرنے سے حالات مزید گھمبیر ہوجائیں گے۔ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی شدید پریشان اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ مہنگائی کے نئے آنے والے ریلے سے تاجر دکاندار کاروباری حلقے خوفزدہ اور عدم اعتماد کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ حکومت معاشی مسائل پر توجہ دے کر تاجر برادری کو بحران سے نجات دلائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -