عوام ڈینگی سے بچنے کے لئے صفائی کا خیال رکھیں،عمران سکندر
لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گذارش کی ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی کے لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 73کنفرم کیس رپورٹ ہوئے۔ دریں اثناء محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی خصوصی کاوشوں سے صوبہ بھر میں ویکسینیشن مہم کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔
پنجاب بھر میں ویکسینیشن کا ایک نیا ریکارڈ، روزانہ کی بنیاد پر مسلسل ریکارڈ ویکسینیش ہو رہی ہے