فلم اور تھیٹر کے معروف کامیڈین برجو حرکت قلب بند ہوجانے  کے باعث انتقال کرگئے

فلم اور تھیٹر کے معروف کامیڈین برجو حرکت قلب بند ہوجانے  کے باعث انتقال ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور تھیٹر کے معروف کامیڈین برجو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبرجو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر ان کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔برجو نے اپنے طویل کیرئیر کے دوران سینکڑوں سٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ایک سٹیج ڈرامے کے دوران مرحوم کا ڈائیلاگ”امی نوں بلا امی نوں بلا“بہت مشہور ہوا اور ان کی پہچان بنا۔دس سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو اولاد کی نعمت سے سرفراز نہیں کیا تھا۔ تھیٹرپروڈیوسرز آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ سمیت دیگر عہدیداروں نے برجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال  ثواب کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔قیصر ثنا ء اللہ خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا ء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء کرے۔

برجو

مزید :

صفحہ آخر -