لوٹ مارکی سیاست نامنظور،کرپٹ مافیا کو جیل جانا ہوگا: سراج الحق 

لوٹ مارکی سیاست نامنظور،کرپٹ مافیا کو جیل جانا ہوگا: سراج الحق 

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)اب ملک میں لوٹ مار کی سیاست نہیں چلے گی،پاکستان میں جس کرپٹ مافیا کا راج ہے اب اس کو جیل میں جانا ہو گا، 74 سال ہوگئے کسی سیاست دان نے ملک سے وفاداری نہیں کی پاکستان میں وہ دن جلد آئیں گے جب نیکی کرنا آسان اور سودی نظام کا خاتمہ ہو گا۔سراج الحق  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اب ملک میں لوٹ مار کی سیاست نہیں چلے گی پاکستان میں جس کرپٹ مافیا کا راج ہے اب اس کو جیل میں جانا ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرانوالہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ پاکستان کو بنے 74 سال ہوگئے لیکن بدقسمتی سے کسی سیاست دان نے ملک سے وفاداری نہیں کی۔ سراج الحق نے کہاکہ اللہ پر اعتماد کے ساتھ بات کرتا ہوں کہ پاکستان میں وہ دن جلد آئیں گے جب نیکی کرنا آسان اور سودی نظام،رشوت اور سفارش کا خاتمہ ہو گا۔ انھوں نے کہاکہ آج بھی ہمارا وزیر اعظم نوجوانوں کو کارخانوں کا نہیں لنگر خانوں کا راستہ بتاتا ہے لیکن ہم اپنے نوجوان کو شاہین بنانا چاہتے ہیں۔سراج الحق نے کہاکہ  ہمارا وزیر اعظم کہتا ہے صبر کرو سکون قبر میں ملتا ہے لیکن ہمارے کرپٹ حکمرانوں کو قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا۔انھوں نے کہاکہ ہمارا دور آئے گا تو ہم کرپٹ سیاست دانوں سے ایک ایک پائی کا حساب کریں گے سراج الحق نے کہاکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف جماعت اسلامی احتجاج کرنے جارہی ہے تمام نوجوان اس احتجاج میں شرکت کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچے انھوں نے کہاکہ ہمارے کرکٹ کے کپتان کے دور میں سب سے زیادہ نقصان کرکٹ کاہوا ہے کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے وزیر اعظم نے کشمیر کا سفیر بننے کا اعلان کیا لیکن وہ سفیر نہ بن سکے سراج الحق نے کہاکہ میں چاہتا ہوں ایسا پاکستان بنائے جہاں سے وی آئی پی نظام نہ ہوں۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -