انتخابی اصلاحات کرنا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام،سعید غنی

 انتخابی اصلاحات کرنا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام،سعید غنی

  

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنماء وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رد کردیا ہے،یہ پی ٹی آئی کی آئندہ الیکشن کے لیے پری پول رگنگ ہے۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پی ٹی آئی کی آئندہ الیکشن کے لیے پری پول رگنگ ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتی ہے، انتخابی اصلاحات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے پی ٹی آئی حکومت کا نہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رد کردیا ہے،  انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران الیکٹرانک مشین کے ذریعے قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے اور من پسند جماعت کو جتوانے کیلئے اس مشین سے نتائج تبدیل کرسکتے ہیں۔

 سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -