دسمبر سے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کردیا جائیگا: یاسمین راشد 

دسمبر سے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کردیا جائیگا: ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدسے ایوان وزیراعلی میں گڈگورننس کونسل کے ضلعی سیکرٹریز نے ملاقات کی  سیکرٹری گڈگورننس کونسل کرنل(ر)اعجاز منہاس گڈگورننس کونسل کے وفدکی قیادت کررہے تھے۔سیکرٹری گڈگورنس کونسل کرنل (ر)اعجاز منہاس اور ضلعی سیکرٹریز نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کو سراہا۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گڈگونرننس کونسل کے ضلعی سیکرٹریزسے پنجاب کی عوام کوصحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں،عوام کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز،نظام میں خامیوں کو دورکرنے کیلئے مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے نظام میں مزیدبہتری کیلئے اقدامات بارے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق گڈگورننس کونسل احسن فرائض سرانجام دے رہی ہے۔گڈگورنس کونسل کے ضلعی سیکرٹریز ہمارے آنکھ اور کان کا کرداراداکریں گے  وزیرصحت نے کہاکہ وزیرا عظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہے ہیں دسمبر2021سے پنجاب کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کا آغازکردیاجائے گا پنجاب میں صحت کے شعبہ کو سب سے زیادہ370ارب روپے کا بجٹ دیاگیا پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے تمام ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیوز کے حالات بہترکئے جارہے ہیں  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ حکومت پنجاب کوروناکے مریضوں کو شاندارطبی سہولیات فراہم کررہی ہے ہم گذشتہ حکومت کے ادھورے صحت ترقیاتی منصوبوں کو بھی مکمل کررہے ہیں سیکرٹری گڈگورننس کونسل کرنل(ر)اعجازمنہاس  نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کہا کہ پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویڑن کے مطابق گڈگورننس کونسل عوامی مسائل کے حل کیلئے کلیدی کرداراداکررہی ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -