گوجرانوالہ: تالاب سے مچھلیاں پکڑتے 2نوعمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق 

گوجرانوالہ: تالاب سے مچھلیاں پکڑتے 2نوعمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق 

  

گوجرانوالہ، گجرات(بیورو رپورٹ)مچھلیاں پکڑتے ہوئے دو نو عمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چک اخلاص کے رہائشی عارف گجرکابیٹاکاشف عرف کاشی اور افضال بھٹی کابیٹانزاکت علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گنجہ موڑ کے باہر بارش کے کھڑے پانی سے مچھلیاں پکڑ ررہے تھے کہ علی اورکاشف تالاب میں ڈوب گئے،جس سے دونوں بچے جان کی بازی ہارگئے،بچ جانے والے دولڑکوں کی اطلاع پر اہل دیہہ موقع پر پہنچے اور ریسکیو1122کو اطلاع دی،ریسکیو ٹیم نے دوگھنٹے کی جدوجہد سے دونوں نعشوں کو نکال کر ورثاء کے سپرد کر دیا،بتایاجاتاہے کہ اس جگہ سے ٹرالیوں والے مٹی اٹھاتے ہیں اور اس وجہ سے وہاں 10/12فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں حالیہ بارشوں سے ان گڑھوں میں پانی کھڑاہوگیاتھا،چودہ سالہ دوبچوں کی تالاب میں ڈوب کر وفات سے علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -