وزیرآباد: 4بہنوں کا اکلوتا بھائی جھولا جھولتے دیوارگرنے سے جاں بحق: بہن شدید زخمی 

وزیرآباد: 4بہنوں کا اکلوتا بھائی جھولا جھولتے دیوارگرنے سے جاں بحق: بہن شدید ...

  

وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی)  سکول سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے خالی پلاٹ میں کھیل کود کے دوران گیٹ سے جھولا جھولتے ہوئے گیٹ اور دیوار گرنے سے چار بہنوں کا اکلوتا بھائی جان بحق جبکہ بہن شدید زخمی۔محمد نگر کے رہائشی معظم شہزاد کا بیٹا بیٹی اور پی ٹی آئی کے رہنما مہر اعظم  الیاس کا6سالہ بھتیجا محمد ایان اور کمسن بھتیجی نورنجی سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں خالی پلاٹ میں کھیلتے ہوئے گیٹ سے جھولا جھولنے لگے اسی دوران گیٹ اور دیوار ٹوٹ کر ان کے اوپر آگرے جسکے نتیجہ میں بہن بھائی شدیدزخمی ہوگئے محمد ایان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا نور کو طبی امداد کی خاطر تحصیل ہیدکوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا۔علاقہ مکینوں نے بھائی اور بہن کو اپنی مدد آپ کے تحت دیوار کے نیچے سے نکالا۔

اکلوتابھائی جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -