شاد باغ، 2بھائیوں پر مشتمل  موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

شاد باغ، 2بھائیوں پر مشتمل  موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کر ائم رپو رٹر)  ایس ایچ اوشادباغ انسپکٹر چو دھر ی مقصو د گجر  نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائی مبشر اور مظفر کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 9 موٹر سائیکل اور لاکھوں مالیت کے موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری کرتے اور گھر لا کر اسکے پارٹس کو فروخت کر دیتے ملزمان منظم گروہ کی شکل میں کام کر رہے تھے بظاہر گلی محلوں میں پلے داری پھیری لگاتے اور دوران ریکی موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے عرصہ دراز سے پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -