رائیونڈ، پولیس کی کارروائی  ڈکیت و چور گینگ 5ملزم گرفتار

رائیونڈ، پولیس کی کارروائی  ڈکیت و چور گینگ 5ملزم گرفتار

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  ایس ڈی پی اورائیونڈ محمد حسیب کی زیرنگرانی انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ غلام رسول اعوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ڈکیت و چور گینگ کے5ملزمان میں سرغنہ حسن، جنید، ذیشان، عدنان اوررضوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان گن پوائنٹ پر ڈکیتی سمیت چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے چور گینگ کے ملزمان کی گرفتار پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -