صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کے قیام کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کے قیام کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

 لاہور(نامہ نگاخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کے قیام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لئے30ستمبر کی تاریخ مقررکردی اس کیس میں درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے وکلاء کے دلائل جاری ہیں اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے ان کمپنیوں کو رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی اور رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز کے دائرہ اختیار بارے بھی جواب طلب کررکھا ہے،درخواست میں میاں شہباز شریف کے دورحکومت کی 56کمپنیز کو غیر قانونی قراردینے کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ محکموں کی موجودگی میں 56کمپنیز تشکیل دینا قومی خزانہ پر بوجھ کے مترداف ہے،ان کمپنیز کی تشکیل کو غیرقانونی قراردیاجائے۔

سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -