کنٹونمنٹ بورڈ‘5وارڈزپرنتائج روکنے‘دوبارہ گنتی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

 کنٹونمنٹ بورڈ‘5وارڈزپرنتائج روکنے‘دوبارہ گنتی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی 5وارڈزپرنتائج روکنے اور دوبارہ گنتی کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ 28 ستمبر کو سنایا جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے 3 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 2 امیدوار وں نے دوبارہ گنتی اور نتائج روکنے کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں،وارڈ نمبر 4 سے تحریک انصاف کے چودھری اسلم، وارد نمبر 5 سے میجر ر جاوید ضمیر نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں جبکہ وارڈ نمبر 10 سے پاکستان تحریک انصاف کے حافظ ابرار  مسلم لیگ (ن کے ایوب بھٹی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائرکر رکھی ہے،اسی طرح وارڈ نمبر 6 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہباز بھٹی نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دے رکھی ہے،درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بہت کم مارجن سے شکست ہوئی،مسترد ووٹوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے،ریٹرننگ آفیسر نے قانونے تقاضے پورے نہیں کیے،الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی اور حتمی نتیجہ روکنے کا حکم دے۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -