حکمرانوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں،سربراہ استقلال پارٹی

 حکمرانوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں،سربراہ استقلال پارٹی

  

لاہور(این ایل آئی)استقلال پارٹی اور عدلیہ بچاؤکمیٹی کے زیر اہتمام یاد رفتگان کے نام سے سیاسی رہنماؤں قائد جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان، عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے سربراہ عبدالرشید قریشی، معراج محمد خان، سابق ایم این اے سید امیر حیدر، سیاسی شخصیت و کالم نگار حنیف گورائیہ کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی ایم اور سربراہ استقلال پارٹی سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ عوام کے حق حاکمیت کیلئے جو قربانیاں نواب زادہ نصر اللہ خان، عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے سربراہ عبدالرشید قریشی، معراج محمد خان، سابق ایم این اے سید امیر حیدر اور حنیف گورائیہ نے دیں وہ ناقابل فراموش ہیں اور آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم سب کو کم از کم نکات اور ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر عوام کے مسائل کو حل کرنا ہو گا، اجتماعی قیادت ہی ملک کو اس آئینی بحران سے نکال سکتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ مقتدراور عدلیہ مکمل آزاد ہو لیکن آج غریب آدی کا جینا دوبھر ہو چکا،حکمرانوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے قائدین کو پیغام دیں ہمارے ساتھ متحد ہو کر ملک و قوم کے لیے خدمات سر انجام دیں۔ اس موقع پر اظہر جمیل، ڈاکٹر عبدالحی بلوچ، لیاقت بلوچ،پیر سید نوبہار شاہ،احمد اویس، راجہ ذوالقرنین، ڈاکٹر نور محمد شجرا،جگدیش آہوجا،امتیاز قریشی،نور محمد کاتیار، شیرازالطاف، خواجہ سلیم، ڈاکٹر حسنات،منیر نائچ،تحسین فاطمہ، ولی محمد نوشاد، اقبال قاسمی، پیر افضل، قطب شیر ملک اور کاشف ملاح نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

 استقلال پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -