شہزاد اکبرغائب،انکے احتساب کے دن آنیوالے ہیں،عطا تارڑ

 شہزاد اکبرغائب،انکے احتساب کے دن آنیوالے ہیں،عطا تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت میں میاں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرمسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا تارڑ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبراب نظرنہیں آ رہے، پریس کانفرنس میں تو صفحے لہرا لہرا کر بڑے دعوے کرتے ہیں اب شہزد اکبر کے خود احتساب کے دن آنے والے ہیں،لیگی رہنماملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان اب ایک جمہوری ملک نہیں رہا،آ جس طرح یہاں جمہوری اقدار کو پامال کیا جارہا ہے اس کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا،حکمرانوں کے جرائم کی سزا اس ملک کی نسلیں بھگتیں گی،ایف آئی اے نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز سے متعلق چیزیں اٹھا کر ایف آئی اے لے آتے ہیں۔
عطا تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -