خلیجِ بنگال میں بننے والے طوفان سے پاکستان کو خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات

خلیجِ بنگال میں بننے والے طوفان سے پاکستان کو خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباو ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون کا رخ مغرب میں بھارت کی جانب ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -