سی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار 

سی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار 

  

راولپنڈی (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی گئی  ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا سی اے اے  کے مطابق عارضی سفری پابندیوں میں 31 اکتوبرتک توسیع کر دی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں ایران، عراق، ایتھوپیا،تھائی لینڈ ساؤتھ افریقہ سمیت 12ممالک شامل ہیں،کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

سی اے اے 

مزید :

صفحہ آخر -