حکومت اپوزیشن کیخلاف جعلی کارروائیاں کرنے میں مصروف، رانا ثناء اللہ 

 حکومت اپوزیشن کیخلاف جعلی کارروائیاں کرنے میں مصروف، رانا ثناء اللہ 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے، پہلی حکومت ہے جس نے محنت کر کے ملک کو ترقی پذیر بنانے کے بجائے زوال پذیر بنا دیا  آج کے دور میں غریب عوام کیلئے روٹی کا حصول مشکل ہوگیا،حکومت شکست کے خوف سے جلدی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گی امید ہے جاوید لطیف جلد اپنا جواب پارٹی کوجمع کرائیں گے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء  اللہ نے کہا کہ اگر یہ حکومت ایک سال اور رہی تو پاکستان کو مزید پیچھے لے جائیگی عوام اور سیاسی جماعتیں اس حکومت کے خلاف میدان میں آئیں  تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، انتخابات کے دوران ہر حلقے میں ترقیاتی کام ہوتے رہے حکومت نے بھرپور طریقے سے اپنے امیدواروں کو کنٹونمنٹ بورڈ زمیں ترقیاتی فنڈز دیئے  انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کہہ رہے تھے کہ بھارت کی وجہ سے نیوزی لینڈ ٹیم واپس گئی، یہ بھارت کی تعریفیں کیوں کر رہے ہیں اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں،اگر بھارت اتنا طاقتور ہے کہ اس کی وجہ سے کوئی غیر ملکی ٹیم ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار نہیں تو حکومت کیا کر رہی  ہے انہوں نے کہاکہ ججز کو کہاں بٹھا دیا گیا ہے عدالتوں کو کسی بہتر جگہ پربنایا جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس بات کا نوٹس لیں۔

راناثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -