پی ٹی آئی والے الزام تراشی کے بجائے کام پر توجہ دیں،ناصر شاہ

پی ٹی آئی والے الزام تراشی کے بجائے کام پر توجہ دیں،ناصر شاہ

  

کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارش میں پانی نہیں رکا تو کہتے تھے کہ ہم نے نالے صاف کئے ہیں گرین لائن سٹرکچر کی وجہ سے علاقہ ڈوبا تو اس پر خاموشی اختیار کرلی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارشوں میں ناگن چورنگی کا علاقہ گرین لائن اسٹرکچر کی وجہ سے ڈوبا، پی ٹی آئی والوں کا الزام لگانا وطیرہ ہے، عوام نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ بارش میں ویڈیوز بناتے رہے، سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی گئیں انہوں نے کہا کہ 44 میں سے 41 نالے سندھ حکومت نے صاف کئے، 500 ڈی ایم سیز کے نالے بھی سندھ حکومت نے صاف کئے گرین لائن اسٹرکچر میں بہتری لارہے ہیں تاکہ آئندہ اس طرح کا مسئلہ نہ ہو۔وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ٹی آئی والے الزام تراشی کے بجائے کام پر توجہ دیں، پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں پر بھی الزام لگائے جارہے ہیں۔

ناصر شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -