جعلی بینک اکاؤنٹس،گرفتارعاصم سوری کی ضمانت پر سماعت 29 ستمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے میاں شہباز شریف خاندان کے لئے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں گرفتار ملزم عاصم سوری کی ضمانت پر مزید29 ستمبر تک ملتوی کر دی،کیس کی سماعت شروع ہوئی توملزم عاصم سوری کے وکلاء نے موقف اختیار کیاکہ عاصم سوری کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ایف آئی اے کے پا س کوئی ثبوت موجود نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے عدالت درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرایف آئی اے سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کر لیا۔