پولیس عوام کی خادم،خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے، سی سی پی او

پولیس عوام کی خادم،خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے، سی سی پی او

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے شہریوں کی زمینوں جائیدادوں  پر قبضہ کرنیوالے دہشت کی علامت مافیا اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے غنڈوں بدمعاشوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنے اعمال درست کر لیں یا یہ شہر چھوڑ دیں وگرنہ انہیں اٹھا کر جیلوں میں ڈالا اور عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔غلام محمود ڈوگرنے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے زیر اہتمام تھانہ کاہنہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں سے خطاب کر رہے تھے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال،ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز،ایایس پی کاہنہ شعیب میمن،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں موجود تھی۔سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس کی طرف سے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس افسران اور عوام الناس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے  پولیس عوام کی خادم ہے کیونکہ خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے جبکہ بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے ہم ایک فورس ہیں۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کسی شہری کی جائیداد اور جمع پونجی پر ہرگز قبضہ نہیں ہونے دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں کہ لاہور میں کوئی بدمعاش، قبضہ مافیا نہیں رہے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی اور تشدد کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔غلام محمود ڈوگر نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تھانوں میں ایف آئی آرز کا فوری اندراج اور کیسز کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے۔کسی بھی تاخیر یا غفلت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس سٹیشز میں اپنے مسائل کی داد رسی کے لئے آنے والے شہریوں کو  بھرپور عزت اور احترام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے،کھلی کچہری  میں موصول ہونے والی در خواستوں کو فوری نمٹایاجا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -