رواں سال لاہویوں سے 1ارب 71 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی

   رواں سال لاہویوں سے 1ارب 71 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج، رواں سال شہریوں سے ایک ارب 71 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی پولیس صرف 10 فیصد رقم برآمد کرسکی تفصیلات کے مطابق رواں سال کے 8 ماہ اور 16 دن کے دوران لاہوریوں سے ایک ارب 71 کروڑ لوٹے گئے،  پولیس کے اپنے ریکارڈ میں خوفناک انکشافات سامنے آئے  ڈکیتی کی 55 وارداتوں میں 10 کروڑ 41 لاکھ سے زائد رقم اور قیمتی اشیاء لوٹی گئیں پولیس ریکارڈ کے مطابق راہزنی کی 3 ہزار سے زائد وارداتوں میں 68 کروڑ روپے کی لوٹ مار کی گئی جبکہ چوری کے1700 سے زائد واقعات میں 92 کروڑ روپے کا نقصان ہوا  شہر میں مجموعی طور پر شہریوں کا 1 ارب 71 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا۔ انویسٹی گیشن پولیس صرف 17 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار روپے کی ریکوری کرسکی، ڈی آئی جی کیپٹن(ر)سہیل چودھری کہنا ہے کہ حکمت عملی بنالی، جرم کرنیوالے بچ نہیں سکیں گے، گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لیں گے، پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -