موٹرسائیکل چور گینگ کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

  موٹرسائیکل چور گینگ کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ جویریامنیر بھٹی نے 3رکنی موٹرسائیکل چور گینگ کے ملزموں کوتین روز ہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا تو سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل چور گینگ سے مشہور ہے، ملزمان پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھے، ملزمان سے سی ڈی 70 اور سی ڈی 125 برآمد کیا جا چکا ہے، مزید تفتیش اور ان کے انکشاف پر کارروائی کرنی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -