مغلپورہ،  45سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد 

  مغلپورہ،  45سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مغلپورہ کے علاقے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی بوسیدہ لاش برآمد  شبہ ہے کہ مقتول کو قتل کر کے لاش سڑک کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی تھی تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے لال پل نہر کنارے جھاڑیوں سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھاڑیوں سے 45سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی جو کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے پھول کر ناقابل شناخت ہوچکی تھی بعد ازاں پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ 

مزید :

علاقائی -