وارداتیں کرنیوالے کم عمر ملزمان  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 وارداتیں کرنیوالے کم عمر ملزمان  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث نے کم عمری میں چوریاں اور ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان جمشید اور عبداللہ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کسی گینگ کا حصہ تونہیں لیکن یہ کم عمری میں چوریاں کررہے ہیں اور ملزمان ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا  عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں سے مزید انکشافات کئے جانے درکار ہیں، انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -