شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز موٹر سائیکلوں،گاڑیوں سے محروم، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز موٹر سائیکلوں،گاڑیوں سے محروم، مزاحمت ...

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی جبکہ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے میں 4 ڈاکو دو نوجوانوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر سیلفیاں بنانے کے دوران گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے موبائل نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے اچھرہ کے رہائشی علی عمران نامی شہری کو زخمی کرکے موبائل اور نقدی پچاس ہزار چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سو ل لائن کے علاقے میں  ڈاکو منظور کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر4 ڈاکو 2 لاکھ 90ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے گلشن راوی میں میں حسنین بلال کے گھر سے ڈاکو2 لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،گجر پورہ علاقے میں فائز  کے گھر سے دو ڈاکو4 لاکھ75ہزار روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیورات،جو ہر ٹا ؤن کے علاقے میں نبیل کے گھر سے دو ڈاکو5 لاکھ 55 ہزار، لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے فیصل کی فیملی سے 70ہزار کی نقد ی اور موبائل فون،اچھرہ میں ڈاکوؤں نے سانول سے 1 لاکھ 85ہزار اور موبائل فون،سندر میں ڈاکوؤں نے فہیم سے 1 لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی،با غبا نپو رہ میں ڈاکوؤں نے شمروز سے 2 لاکھ 30ہزار،نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے طاہر سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،ریس کو رس میں ڈاکوؤں نے فیصل سے95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے بھا ٹی گیٹ،ڈیفنس اورجنو بی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹا ؤن، منا واں، گلبر گ،با ٹا پور،شاہد رہ اورنواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -