لاہور ٹریفک حادثات کے حوالے سے محفوظ ترین شہروں میں شامل

لاہور ٹریفک حادثات کے حوالے سے محفوظ ترین شہروں میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور ٹریفک حادثات کے حوالے سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل، نئی رینکنگ میں باغوں کے شہر لاہور نے لندن، نیو یارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق روڈ سیفٹی کے معاملے میں لاہور کی رینکنگ میں گزشتہ تین سالوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، 245 شہروں میں سے  38ویں سے 118 ویں نمبر پر آگیا  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں سفر کے دورانیے میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ شہر میں سر پر چوٹ لگنے کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، لاہور میں جان لیوا حادثات میں 33 فیصد کمی آئی ہے، ٹریفک کی روانی بھی بہتر  ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -