پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں سٹنگ آپریشن کا آغاز کردیا 

پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں سٹنگ آپریشن کا آغاز کردیا 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں اصلاحات آچکی ہیں یا نہیں۔ اس بات کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں سٹنگ آپریشن کا آغاز کردیا   بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں سٹنگ آپریشن کو موثر بنانے کے لئے پرائیویٹ سطح پر 30 افراد کی خدمات حاصل کرلی گئیں جو مختلف تھانوں میں جا کر ہڈن کیمروں کی مدد سے پولیس رویوں کا جائزہ لیں گے اور تھانوں میں سائلین کو درپیش مشکلات کو ریکارڈ کر کے آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کو رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سٹنگ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات کی صورت میں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سٹنگ آپریشن میں جن پرائیویٹ افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ کسی پولیس اہلکاروں کو منسلک نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -