یوتھ چیمبر ریئل سٹیٹ برادری کیلئے انمول تحفہ ہے،راحیل احمد،فرحاد اقبال

یوتھ چیمبر ریئل سٹیٹ برادری کیلئے انمول تحفہ ہے،راحیل احمد،فرحاد اقبال

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)یوتھ چیمبر ڈی ایچ اے لاہور کے فاؤنڈر ممبران راحیل احمد اور فرحاد اقبال نے ڈی ایچ اے لاہور کے نوجوانوں کے نئے دھڑے،یوتھ چیمبر کو ڈی ایچ اے لاہور کی رئیل اسٹیٹ برادری کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے انمول تحفہ قرار دیا ہے،راحیل احمد نے یوتھ چیمبر کے قیام پر اظہار تشکر کوتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے کے40 سے زائدنوجوانوں کا کار و بار ی مقاصد کے لیے متحد ہونا خوش آئند ہے، یوتھ چیمبر کا پہلا اجلاس بڑے کاروان کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کاروباری مقاصد کے لیے قائم ہونے والا یوتھ چیمبر نوجوانوں کے لیے کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا،فرحاد اقبال نے کہا کہ دسمبر2021ء میں آنے والے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کے حوالے سے ڈی ایچ اے میں جاری انتخابی سر گر میوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے جلد کور کمیٹی کا اعلا ن ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -