معیشت برباد کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی، اشرف بھٹی

معیشت برباد کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی، اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور اداروں کو برباد کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی حکمران اشرافیہ کا یوم حساب قریب آ گیا، وزیراعظم بتائیں ایک کروڑ نوکریاں کس کس کو دیں اور پچاس لاکھ گھر کہاں تعمیر کیے گئے؟ ان کی مدینہ کی ریاست کدھر ہے اور تبدیلی کے نعروں کا کیا بنا؟ حیران ہوں مسلسل ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے والوں کو شرم کیوں نہیں آتی۔ عوام مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے حکومت قوم کو مزید امتحان میں مبتلا نہ کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اشیائے خورودنوش، ادویات، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کم از کم 35سے 50فیصد کمی کرے پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے تھوڑے عرصہ بعد ہی ثابت ہو گیا تھا کہ یہ لوگ بہتری نہیں لا سکتے۔ آج تین سال بعد ملک تیس سال پیچھے چلا گیا ہے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سرمایہ داروں، وڈیروں، جاگیرداروں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کر دیں اور بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے کا موقع فراہم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -