حکومت فارمیسی کی صنعت کے مسائل حل کرے،ارجمند مقصود

  حکومت فارمیسی کی صنعت کے مسائل حل کرے،ارجمند مقصود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان چین فارمیسی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ارجمند مقصود نے کہا ہے کہ فارمیسیوں  کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح اور بنیادی مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے ہم دن رات کام کررہے ہیں۔ملک میں فارمیسز کی صنعت و تجارت کو بہتر اور سازگار حالات کی طرف لانے کیلئے مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت آل پاکستان چین فارمسیی ایسوسی ایشن  کے مسائل سنے اور خصوصی دلچسپی لے کر ریلیف اور سبسڈیز دینے کا اعلان کرے۔ فارمسیی ایسوسی ایشن کے اراکین و ساتھیوں کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں۔ فارمسیز کے کاروباری شعبہ ہائے زندگی سے جڑے تمام سیکٹرز کو بحرانوں اور مسائل سے نکال کر باہر لائیں گے۔ ملک میں ترقی و خوشحالی اسی صورت ممکن ہے جب تاجر صنعتکار خوشحال ہوں اور عام آدمی کیلئے  روزگار کی فراہمی آسان ہو۔ قوم کی امیدیں اور توقعات پر پورا اتر کر حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ تاجروں صنعتکاروں کو بھی اپنے پاوں پر کھڑا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -