وزیر اوقاف کا دورہ داتا دربار،عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا

    وزیر اوقاف کا دورہ داتا دربار،عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے  سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒکے978 واں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کی چیکنگ کے لئے دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضا بخاری  ایڈمنسٹریٹر داتا دربارخالد محمود سندھو کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے دربار اور اس کے گرد و جوار میں بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ا نتظامیہ کو ہدایت دیں کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی معمولی کوتاہی بھی نہ ہونے دیں، عرس کے دنوں میں زائرین و عقیدت مندوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دیں۔صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہرصورت فوقیت اور اہمیت دی جائے۔

انہوں نے موقع پر موجود زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ تقریبات کے پہلے روز مزار اقدس پر رسم چادر پوشی ادا ہو گی۔ تمام انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام درہے ہیں۔سکیورٹی کے لئے قر ب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا دیا گیا ہے جبکہ تینوں دن سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے ناصر با غ،سینٹرل ماڈل سکول،اسلامیہ ہائی سکول،آزادی چوک، موری گیٹ اور لوہاری گیٹ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں پوائنٹس بنادئیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کی بہتری کے لئے زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگ بھی کی جائے گی اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کو پابند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران عرس کے دنوں کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن تعینات کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کو برقی قمقموں،محرابوں سے خوبصورت تزئین و آرائش کر دی گئی ہے۔ عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -