پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے،اعجاز چوہدری

  پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ معاشی بحران بزنس سیکٹرکو شدید مشکلات میں مبتلا کرتا جارہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہوتے ہوتے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اخراجات کیرج ٹرانسپو ر ٹ کے کرائے بڑھ چکے ہیں۔ خریدار تاجر دکاندار مہنگائی کے ازیت ناک حالات کے ہاتھوں بے بسی کی مجسم تصویر بن چکا ہے۔ ڈالر مسلسل بڑھ رہا ہے روپیہ مسلسل گھٹ رہا ہے روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اڑان ملکی معیشت کو کمزور کررہی ہے۔ پاکستان میں معاشی معاشرتی فضا کو سازگار سمت دینے کیلئے روپے کی قدر میں استحکام اور بہتری انتہائی ناگزیر بن چکی ہے۔ حکومت ڈالر کے باقابو حالات کا راستہ روکے اور ملک میں معاشی استحکام لے کر آئے۔