زکریایونیورسٹی، سنڈیکیٹ اجلاس میں بجٹ،اہم منصوبے منظور

زکریایونیورسٹی، سنڈیکیٹ اجلاس میں بجٹ،اہم منصوبے منظور

  

 ملتان (سٹی رپورٹرر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ سمیت متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی. (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی کی زیرصدارت یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا. اجلاس میں مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی لاہور ہائی کورٹ، پرو  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان،ایم پی اے محمد ندیم قریشی، جسٹس ریٹائرڈ محمد خالد علوی،، ایڈوائزر اکیڈمکس اینڈ ایکریڈیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن محمد رضا چوہان، ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ ملتان شاہسوار، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفر گڑھ ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ، شعبہ ہارٹیکلچر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر انجم، ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد ریاض،اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر جویریہ عباس، لیکچرار شعبہ بلڈنگ و آرکیٹکچر انجیرنگ انجینئر محمد یوسف رضا  نے بطور ممبر سنڈیکیٹ شرکت کی جبکہ اجلاس میں رجسٹرار صہیب راشد خان اور خزانہ دار صفدر عباس  شریک تھے.اور. ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمکس ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور منظر جاویدنے آن لائن اجلاس میں شرکت کی.اجلاس میں ٹریژار صفدر عباس نے مالی سال 2021-22 کا 5 ارب 40کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا. جسے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا. بجٹ میں کل خسارہ صرف 6 فی صد ہے. اجلاس میں ممبران سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات سمیت سلیکشن بورڈ میں کی گئی تعیناتیوں کی بھی باضابطہ منظوری دی گئی.اجلاس میں کنٹریکٹ، ایڈہاک اور کام کرنے والے تمام ملازمین کی فکسڈ سیلری کو بڑھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی. جس کے چیئرمین پرو  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان ہونگے. علاوہ ازیں پرفارمنس بیس انکریمنٹ کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے. سنڈیکیٹ کے ممبران نے آئندہ اجلاس اگلے ماہ دوبارہ کرانے کی بھی منظوری دی. 

بجٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -