روجھان،بے روزگاری، مہنگائی، نہری پانی کی بندش کیخلاف ریلی

  روجھان،بے روزگاری، مہنگائی، نہری پانی کی بندش کیخلاف ریلی

  

روجھان (نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی کے قیادت میں سینکڑوں شھریوں نے مہنگائی بے روزگاری اور نہری پانی کی بندش کے خلاف ریلی نکالی اور احتجاج کیا احتجاجی ریلی میں  جماعت اسلامی کے ضلعی راہنما شیعب خان مزاری محمد عالم خان مزاری ڈاکٹر مشتاق احمد(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 مزاری سعداللہ مزاری جلیل احمد مزاری مبین خان مزاری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی احتجاجی ریلی جماعت اسلامی کے دفتر سے شروع ہوئی اورچوک روجھان میں اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنما مجیب الرحمن مزاری شیعب خان مزاری جلیل احمد مزاری اور دیگر افراد کا کہنا تھا کہ مہنگائی بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکومت نے عوام کو ریلف دینے کی بجائے ریکارڈ توڑ مہنگائی کرکے عوام کے منہ سے نوالے چھین لیے ہیں وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسوں میں عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا کریں انھوں نے کہا کہ نہری پانی کی بندش کی وجہ سے روجھان کے ہزاروں ایکڑ رقبے بنجر پڑے ہیں فصلیں تباہ ہورہی ہیں کسان معاشی بحران کا شکار ہے پینے کے لیے پانی دستیاب نہیں زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث ناصرف زمینیں آباد کرنے بلکہ پینے کے پانی کا واحد زرایعہ بھی نہری پانی ہے نہری کی بندش کی وجہ سے انسان جانور پیاس سے مر رہے ہیں راجن پور تک نہری پانی چل رہا ہے جبکہ روجھان کے کسان نہری پانی کو ترس رہے ہیں محکمہ انہار نے اپنی روش نہ بدلی تو انڈس ہائی وئے بلاک کرکے محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کرینگے مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور نہری پانی کی بندش سے عوام معاشی بحران کا شکار ہے مافیا نے غریب تو غریب سفید پوش طبقے کی بھی کمر توڑ دی ہے عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے انھوں نے مقامی حکومتی نمائندگان اور اپوزیشن جماعتوں کے راہنماوں سے بھی عوام کی آواز بننے کا مطالبہ کیا اس موقع پر سینکڑوں مظاہرین نے مہنگائی بے روزگاری کے خاتمہ اور نہری پانی کی بندش کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید مذمت کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے خاتمہ روزگار کی فراہمی اور روجھان میں نہری پانی چالو کرنے کا مطالبہ کیا آخر میں ملک وقوم کی ترقی پاک فوج کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -