جنوبی پنجاب لائیو سٹاک کے حوالے  سے بہت اہم:آفتاب احمد پیر زادہ 

جنوبی پنجاب لائیو سٹاک کے حوالے  سے بہت اہم:آفتاب احمد پیر زادہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورو رپورٹ) جنوبی پنجاب لائیو سٹاک کے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے اسی لیے حکومت اس علاقے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز بہاول پور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر نیشنل آن لائن سیمینار کے مہمان خصوصی سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب آفتاب احمد پیر زادہ نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے تجزیہ اور قیمتی مشوروں سے سب کو مستفید کیا۔ صدر مجلس و میزبان وائس چانسلر یونیورسٹی ہذا پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان نے یونیورسٹی کی خدمات، طلباء و طالبات کی دلچسپی پر سیر حاصل گفتگو کی اور توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں چولستان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات لائیو سٹاک میں بڑا نام پیدا کریں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر ایلے اوکید کی پاکستان میں کی جانی خدمات کو سراہا۔