ملک میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، عمران خان درانی

ملک میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، عمران خان درانی

  

اسلام آباد(این این آئی)جوڈو کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی عمران خان درانی نے کہا ہے کہ ملک میں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی ہے،۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے کرونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں، کھیل اور کھلاڑیوں کو کافی حد تک اس کا نقصان ہوا ہے، کھلاڑیوں کو اپنی انفرادی تربیت حکومتی ایس او پیز کے مطابق جاری رکھنی چاہئے۔تاکہ جب وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے لئے جائیں تو ان کی تربیت ضرور ہو کہا کہ تعلیمی ادارے گراس روٹ سطح پر نرسری کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن کرونا وائرس کے باعث سکول بھی بند ہیں، قومی جوڈو چمپئن شپ کے حوالے سے عمران درانی نے کہا کہ قومی جوڈو چمپئن شپ روواں ماہ پشاور میں کھیلی جانی تھی۔ لیکن ملک میں کرونا کی تیسری لہر کے باعث یہ چمپئن شپ بھی ملتوی کرنی پڑی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -