حسن علی اورعمید آصف میچ کے دوران آپس میں الجھ پڑے

حسن علی اورعمید آصف میچ کے دوران آپس میں الجھ پڑے

  

 اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کے حسن علی بلوچستان کے کھلاڑی عمید آصف سے الجھ پڑے۔سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے مابین راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے دوران اننگز کے آخری اوور میں عمید آصف نے حسن علی کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔عمید آصف نے حسن علی کو تین چھکے لگائے جو حسن علی برداشت نہ کر سکے اور عمید آصف سے الجھ پڑے۔گراؤنڈ میں موجود امپائرز اور ساتھی کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دو وکٹوں شکست دے دی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -