خانیوال، سکول طالبات سے صفائی کرانیکا انکشاف، حکام کا نوٹس

خانیوال، سکول طالبات سے صفائی کرانیکا انکشاف، حکام کا نوٹس

  

خانیوال،عبدالحکیم(بیورونیوز،نمائندہ پاکستان +نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے جہانیاں میں گورنمنٹ سکول کی ننھی طالبات  سے گلی میں صفائی کروانے کے معاملہ کا نوٹس لے لیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 گرلز سکول 139 دس آر قدیم کی طالبات کی گلی میں صفائی کی ویڈیو سامنے آنے پر سخت ایکشن لے لیا اور اے سی جہانیاں کو فوری ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے محکمہ تعلیم کے افسران کو سخت کاروائی کا سامنا ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ بطور سزا بچیوں سے سکول کے باہر صفائی کروانے والے ٹیچر کی محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں یے۔

صفائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -