پی ایم یو کی ٹیم کا مردان گرلز کالج کا دورہ‘ سکیموں کا معیار چیک کیا 

پی ایم یو کی ٹیم کا مردان گرلز کالج کا دورہ‘ سکیموں کا معیار چیک کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(این این آئی) پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم نے مردان گرلز کالج کا دورہ کیا خواتین کے اس کالج میں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں طالبات کیلئے باسکٹ بال‘ کرکٹ اور ہینڈ بال کے کھیل کیلئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں پی ایم یو کے انجنیئرز نے پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو چیک کیا اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے پی ایم یو کے ممبران سے بات چیت کی اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ‘ سیکرٹری سپورٹس اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کالج کی طالبات کیلئے کھیلوں کی سہولیات فراہمی کیلئے سکیمیں منظور کروائیں.واضح رہے کہ اسی کالج کی طالبات نے انڈر 21 اور نیشنل گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی پرنسپل کے مطابق ان سہولیات کی فراہمی سے طالبات کی کھیلوں کے میدان میں مزید ٹاپ پوزیشن پر آئینگی۔