مائیکل ایتھرٹن پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ پر برہم

مائیکل ایتھرٹن پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ پر برہم

  

 لندن (این این آئی)سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ کیخلاف ہوگئے۔انگلش کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں شیڈولڈ دورہ پاکستان منسوخ کیا تو فوری طور پر برطانوی حکومت نے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا لیکن انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی خاموشی ٹوٹ نہ سکی۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کو بھی اس بات پر تشویش ہے کہ آخر انگلش بورڈ کچھ بول کیوں نہیں رہا۔انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کو اس فیصلے کا علم نہیں ساتھ ہی انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی بھی فیصلے سے پریشان ہیں، اور اس کا حل یہی ہے کہ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اپنی خاموشی توڑے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اورپاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کو فیصلے کا علم نہیں۔مائیکل ایتھرٹن نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی بھی فیصلے سے پریشان ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -